Site icon Daily Sangar

والد کا وندر سے لاپتہ بیٹے کی بازیابی کا مطالبہ

بلوچستان کے علاقے وندرسے لاپتہ بیٹے کی بازیابی کیلئے والد نے مدد کی اپیل کردی۔

لاپتہ نوجوان کے والد کاکہنا ہے کہ میرے لاپتہ بیٹے کی تلاش میں میری مدد کی جائے جو 5مارچ کو گھر سے بازار کیلئے نکلا تھا مگر 20دن گزر جانے کے باوجود اس کی کوئی خبر نہیں ہے۔

لسبیلہ کے صنعتی شہر حب مری چوک کے رہائشی احسان اللہ نے گزشتہ روز اپنے بھائی کے ساتھ وندر پریس کلب وندر میں آکر وندر پریس کلب میں موجود رپورٹروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اصل رہائشی ضلع پشین کا ہوں اور گزشتہ کئی سالوں سے حب کے علاقے مری چوک میں عارضی طور پر رہائش پذیر ہوں اور چھوٹا موٹا کاروبار کرکے اپنے اہلخانہ کا گزر بسر کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میرا بیٹا جس کا نام محمد مسلم ہے جو کہ 5مارچ 2022کے دن گھر سے حب بازار کے لیے نکلا تھا اور لاپتہ ہوگیا ہے جس کو اپنے طور پر بہت تلاش کیا مگر 20/21روز گزر چکے ہیں مگر اس کی کوئی خبر نہیں ہے۔

انہوں نے تمام انسانیت سے پیار رکھنے والے افراد سے پرزور اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے لاپتہ کمسن بیٹے کی تلاش میں اس کے ساتھ تعاون کریں اور جس کسی کو وہ نظر آئے تو برائے مہربانی مندرجہ ذیل موبائل نمبر 03138314835پر رابطہ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ بیٹے کے لاپتہ ہونے کی وجہ سے میرا پورا خاندان پریشان ہے۔ خداراہ اس کی تلاش میں میرے ساتھ تعاون کریں اللہ تعالی آپ لوگوں کو اجر دے۔

Exit mobile version