Site icon Daily Sangar

بلوچستان کو پیکیج سے زیادہ لاپتہ افراد کی بازیابی کی ضرورت ہے، نصر اللہ بلوچ

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کل کوئٹہ کے ایک روزہ دورے پر تشریف لا رہے ہوں اور کل آپ ترقیاتی پیکجیز کا اعلان بھی کروگے لیکن آپ کے علم میں ہوگاکہ بلوچستان کے لوگوں کے ساتھ ہر دور میں ناانصافی اور ظلم و زیادتی ہوئی ہے جس کا اعتراف آپ کی پارٹی سمیت دیگر برسراقدار پارٹیوں نے کرنے کے بعد بلوچستان کو مکمل طور پر نظر انداز کرنے کا روایت جاری رکھا اور ملکی سلامتی کے نام پر بلوچستان میں طاقت کے استعمال کو جاری رکھا گیا جس کے بنا پر بلوچستان کے لوگوں کے آئین میں دیئے گئے۔

انہوں نے کہا کہ حقوق پامال ہونے کے ساتھ بلوچستان میں ماورائے آئین اقدامات اٹھائے گئے اور اٹھائے جارہے ہیں بلوچستان میں لوگ بیس بیس سالوں سے جبری گمشدگی کے شکار ہے انکے اہلخانہ کو انکے حوالے سے کچھ بھی نہیں بتایا جارہا ہے اور انکے بیوی،بچے اور بوڑھے والدین انکی راہ تک رہے ہیں اور زہنی کرب و اذیت میں زندگی گزار رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جناب وزیراعظم اب بلوچستان کو پیکجیز سے زیادہ بلوچوں کے زخموں پر مرہم لگانے کی ضرورت ہے اسلیے ہم آپ سے گزارش کرتے ہیں کہ بلوچستان میں آئین کی بالادستی کو یقینی بنانے کے ساتھ بلوچوں کے ساتھ ناروا سلوک اور ماروائے آئین اقدامات کی روک تھام اور لاپتہ افراد کی بازیابی و جبری گمشدگی کے مسئلے کو ملکی قوانین کے تحت حل کرانے میں اپنا کردار ادا کرکے اہل بلوچستان کو یہ یقین دلائے گے کہ انکے ساتھ ظلم و زیادتیوں کا ازلہ کیا جائے گا۔

وہ کوئی غیر نہیں وہ بھی اس ملک کے شہری ہے اور انکے ساتھ بھی ملکی آئین کے تحت برتاو کیا جائے اور انکے احساس محرومی کو ختم کرانے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

Exit mobile version