Site icon Daily Sangar

کوئٹہ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، قلات میں نوجوان کی خودکشی

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

پو لیس کے مطا بق جمعرات کو کوئٹہ کے علا قے سردار کاریز اختر آباد کے قریب نا معلوم افراد کی فائرنگ سے جاوید احمد نامی شخص ہلاک ہو گیا۔

پو لیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لا ش ورثاکے حوالے کر دی گئی مزیدکا روائی جا ری ہے۔

دریں اثنا قلات میں پندرہ سالہ نوجوان نے نا معلوم وجوہات کی بنا پر اپنے گلے پر تیز دھار چھری پھیر دی۔

قلات پولیس کے مطابق گزشتہ روز پندرہ سالہ نوجوان سمیر احمد ولد خان قوم دہوار سکنہ شادیزئی قلات جو اپنے گھر کے باورچی خانہ میں چھری سے اپنا گلا کاٹ کرخود کشی کی کوشش کی تھی۔

اطلاع ملتے ہی پولیس فورس موقع پر پہنچ کر زخمی کو سول ہسپتال قلات پہنچایا۔ بعد از علاج معالجہ سول ہسپتال قلات سے کوئٹہ ریفر کیا گیا۔

لڑکے کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

Exit mobile version