Site icon Daily Sangar

خضدارسے فورسز ہاتھوں ایک شخص لاپتہ، کوئٹہ سے خاتون کی لاش برآمد

خضدارسے پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لیکر جبری طور پرلاپتہ کردیا جبکہ کوئٹہ سے ایک خاتون کی لاش برآمدہوئی ہے۔

بلوچستان کے ضلع خضدار سے فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ جبری طور پرکردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے شخص کو 20 فروری میں فورسز نے تحصیل نال بازار سے حراست میں لیا گیا جسکی شناخت علی حیدر ولد ساجو سکنہ کوچہ گریشہ کے نام سے ہوئی ہے۔

مذکورہ نوجوان کے جبری گمشدگی کو دو روز مکمل ہوچکے ہیں تاہم اس حوالے سے تاحال کسی کو کوئی اطلاعات نہیں ہیں کہ وہ کہاں اور کس حال میں ہیں۔

دریں اثنا کوئٹہ کے علاقے نیو کچلاک سے سڑک کے کنارے ایک خاتون کی لاش ملی ہے۔جسے گولی مار کر قتل کیا گیا ہے۔

خاتون کے ورثا کی تلاش جاری ہے۔

لاش سول ہسپتال کے مردہ خانہ میں رکھی گئی ہے۔

Exit mobile version