Site icon Daily Sangar

قلات اور لاہور سے فورسز ہاتھوں 8 افراد جبری طور پر لاپتہ

قلات اور لاہور سے فورسز ہاتھوں 8افراد جبری طور پر لاپتہ ہوگئے۔

بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگچر میں جمعہ کے روز پاکستانی فورسز نے مختلف آبادیوں میں آپریشن کے دوران 5افراد کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا۔

منگچر خلق مجید شہید میں فورسز کے اہلکاروں نے آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لیتے ہوئے لوگوں کو ہراساں کیا۔

لاپتہ کیے گئے 5 افراد میں ایک شخص کی شناخت وطن ٹیچر ایسوسی ایشن قلات کے ضلعی صدر ماسٹر کفایت اللہ لانگو کے نام سے ہوئی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق جمعہ کے علی الصبح فورسز کے اہلکار گھر گھر میں تلاشی لے رہے ہیں جبکہ دیگر لاپتہ چار افراد کی شناخت کے بارے میں معلومات حاصل نہ ہوسکے۔

دوسری جانب پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے تین مزدوروں کو اغواء کرکے لاپتہ کیا گیا ہے۔

لاپتہ ہونے والوں کی شناخت جمال خان بلخانی، محمد نواز بلخانی اور فاروق خان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

مذکورہ افراد رادا شام کوہ سلیمان کے رہائشی ہیں جو لاہور میں مزدوری کررہے تھے کہ انہیں فورسز نے سات فروری کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے واقعات تواتر کے ساتھ رونما ہورہے ہیں اس کے علاوہ پنجاب اور سندھ کے علاوہ دیگر علاقوں سے بھی بلوچوں کے اغواء کے اطلاعات موصول ہوتے رہے ہیں۔

Exit mobile version