Site icon Daily Sangar

ڈیرہ مراد جمالی میں سی ٹی ڈی اہلکاروں پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں،بی آر جی

بلوچ ریپبلکن گارڈز (بی آر جی) کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جارہ کردہا بیان میں کہا ہے کہ بلوچ ریپبلکن گارڈز کے سرمچاروں نے ڈیرہ مراد جمالی میں سی ٹی ڈی اہلکاروں کو اس وقت دستی بم سے نشانہ بنایا جب وہ بازار میں گشت کر رہے تھے۔

ترجمان نے کہا کہ اس حملے میں ایک اہلکار موقع پر ہلاک اور3 زخمی ہوگئے۔

بیان میں کہا گیاکہ سی ٹی ڈی، ایم آئی کے کنٹرول میں لاپتہ بلوچوں کے جعلی مقابلوں میں شہید کرنے میں براہ راست شریک ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ پولیس لاپتہ بے گناہ بلوچوں کے جعلی مقابلوں میں شہید کرنے میں براہ راست ملوث ہے ہم بلوچ عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ مذکورہ فورس میں بھرتی سے گریز کریں اور عوام فورسز کے قافلوں سے دور رہیں ہم ان کو کبھی بھی نشانہ بناسکتے ہیں۔

ہماری اس طرح کی کارروائیاں آزاد بلوچستان کی قیام تک جاری رہینگے۔

Exit mobile version