Site icon Daily Sangar

بلوچستان میں سبزیاں اگانے کیلئے نقصاندہ ادویات کے استعمال کا انکشاف

بلوچستان میں سبزیاں اگانے کیلئے نقصاندہ ادویات کے استعمال کاانکشاف ہواہے۔

یہ ادویات انسانی صحت کیلئے انتہائی خطرناک ہیں جس سے کینسر سمیت دیگر بیماریاں پھیلتی ہیں۔ٹنل میں اگائی جانے والی ٹماٹر،کھیرا،شملہ مرچ ودیگر سبزی جات جو سلاد میں استعمال کئے جارہے ہیں انسانی جانوں میں جوڑوں کے درد ودیگر کاباعث بن رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان میں ایک ہزار سے زائد ٹنل میں اگائی جانے والی ٹماٹر،کھیرا،شملہ مرچ ودیگر سبزی جات جو سلاد میں استعمال کئے جاتے ہیں پر استعمال ہونے والے ادویات انسانی صحت کیلئے مضر ہونے کاانکشاف ہواہے۔

یہ ادویات انسانی صحت کیلئے انتہائی خطرناک ہیں جس سے کینسر سمیت دیگر بیماریاں پھیلتی ہیں بلکہ یہ انسانی جانوں میں جوڑوں کے درد ودیگر کاباعث بن رہے ہیں۔

محکمہ زراعت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زمینداروں کو زرعی ادویات کے استعمال کے حوالے سے شعور آگاہی کیلئے جلد ورکشاپ منعقد کرینگے تاکہ انہیں احتیاطی تدابیر اور مضر صحت ادویات کے استعمال سے روکا جاسکے۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان میں گزشتہ 2برسوں کے دوران موسم سرما اور گرما کے دوران ٹنل میں کھیرا، ٹماٹر، شملہ مرچ سمیت دیگر سبزیاں جو سلاد کے طور پر استعمال ہوتی ہے ان میں زیادہ فصل کیلئے نہ صرف مضر صحت سپرے کیا جاتا ہے بلکہ ان میں جلد پیداوار دینے کیلئے کھادوں کا بھی زیادہ استعمال کیا جاتا ہے جو انسانی صحت کیلئے نقصاندہ ہے۔

کوئٹہ پشین، چمن،مستونگ،نوشکی، قلات، نصیرآباد، جعفرآباد سمیت بلوچستان بھر میں ایک ہزار سے زائد ٹنل ہیں جس میں روزانہ کی بنیاد پر کھیرا اور دیگر سلاد مارکیٹ میں لاکر فروخت کیا جاتا ہے۔

نیوزایجنسی آن لائننے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ مضرصحت سپرے سے انسان کے چہرے،اور نازک اعضا زیادہ متاثر ہوتے ہیں ان سلاد کے کھانے سے نظر کمزور،کینسر،مردانگی کے ختم ہونے اور جھوڑوں کی مختلف بیماریاں پھیل جاتی ہیں۔

محکمہ زراعت کے مطابق ادویات زمینداروں کو چاہیے کہ وہ اپنے آپ اور اپنے ساتھ کام کرنے والوں کو اس کا پابند کرے کہ وہ سال میں ایک مرتربہ سی ایچ سمیت دیگر ٹیسٹ کرائے جائے تاکہ ان کے پھیپڑے اور دیگر اعضا ء کو دیکھا جاسکے کہ ان سپرے سے کتنے متاثر ہوئے ہیں۔

Exit mobile version