Site icon Daily Sangar

بی ایل اے مجید بریگیڈ کا نوشکی و پنجگورمیں ایف سی ہیڈ کوارٹروں پر حملہ جاری

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جارہ کردہ اپنے ابتدائی بیان میں نوشکی اور پنجگور میں پاکستانی فورسزایف سی کے ہیڈ کواٹرز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی مجید بریگیڈ نے نوشکی اور پنجگور ایف سی ہیڈکوارٹروں پر بڑے پیمانے پر کا حملہ کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچ فدائی کامیابی کیساتھ درجنوں فوجی اہلکار ہلاک کرکے قابض کے فوجی کیمپوں میں داخل ہوچکے ہیں۔

ترجمان کے مطابق بلوچ فدائی دو گھنٹے گذرنے کے بعد بھی مضبوط پوزیشن میں قابض افواج سے مقابلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

واضع رہے کہ ایک گھنٹہ قبل یہ خبربریک ہوئی تھی کہ پنجگور اور نوشکی میں فورسز پر حملے ہوئے ہیں لیکن تفصیلی خبر تک رسائی ممکن نہ ہوسکی۔

Exit mobile version