Site icon Daily Sangar

خاران سے فورسز ہاتھوں نوجوان لاپتہ ، کوئٹہ سے لاش برآمد

بلوچستان کے علاقے خاران سے فورسز نے ایک نوجوان کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے جبکہ کوئٹہ سے ایک لاش برآمد ہوگئی ہے جس کی شناخت نہیں ہوسکی۔

ضلع خاران سے گزشتہ رات پاکستانی فورسز نے ایک بلوچ طالبعلم عالم زیب ولد اورنگزیب ملازئی کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق 22 جنوری صبح 4 بجے خاران شہر کے کلّان ایریا نزد سید یاسین جان والی قبرستان کے قریب فورسز نے چھاپہ مار کر عالم زیب ولد استاد اورنگزیب کو اغواء کر کے اپنے ساتھ لے گئے تھے جو تاحال فورسز کے تحویل میں ہیں۔

یاد رہے کہ اس پہلے بھی خاران شہر و گردونواح سے فورسز نے کہیں بلوچ نوجوانوں کو لاپتہ کردیا ہے جو اب تک فورسز کے زیرِ حراست ہیں۔

دریں اثنابلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کے علاقے ائیرپورٹ روڈ سے نامعلوم شخص کی لاش برآمدکرلی گئی ہے۔

ایدھی حکام کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے ائیرپورٹ روڈ کلی الماس سے نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے۔

لاش کو شناخت کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔مزیدکارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔

Exit mobile version