Site icon Daily Sangar

لاپتہ نعمت نیچاری اور فیاض کے اہلخانہ کی نصراللہ بلوچ کے ہمراہ ضیا لانگو سے ملاقات

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ کا لاپتہ قا ضی نعمت اللہ نیچاری اور فیاض علی سرپرہ کے اہلخانہ کے ساتھبلوچستان کے مشیر داخلہ ضیا لانگو سے سے ملاقات کی۔

ملاقات میں انہیں نعمت اللہ نیچاری اور فیاض علی سرپرہ کے جبری گمشدگی کی تفصیلات فراہم کئے گئے۔

نصراللہ بلوچ نے مشیر داخلہ سے گزارش کی کہ وہ نعمت اللہ نیچاری اور فیاض علی سرپرہ سمیت دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی میں اپنا کردار ادا کرے۔

مشیر داخلہ نے نعمت اللہ اور فیاض علی سمیت دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی میں کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر گزشتہ دنوں بازیاب ہونے والے بلال احمد،محمد اسحاق اور شیر محمد نیچاری کی اہلخانہ بھی موجود تھے۔

بازیاب ہونے والے نوجوانوں کے اہلخانہ نے مشیر داخلہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Exit mobile version