Site icon Daily Sangar

یوسف مستی خان کیخلاف ایف آئی آر کا اندراج حیران کن نہیں، رحیم بلوچ ایڈووکیٹ

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے سابق چیئرمین،بی این ایم کے سابق مرکزی سیکریٹری جنرل وآزادی پسند رہنما رحیم بلوچ ایڈووکیٹ نے سماجی ربطے کی ویب سائٹ ٹیوٹر پراپنے ایک ٹویٹ میں بزرگ بلوچ سیاستدان یوسف مستی خان کی گوادر میں گرفتاری اور ان کے خلاف غداری کے مقدمات کے اندراج پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ گوادر میں یوسف مستی خان کے خلاف ایف آئی آر درج کرانا حیران کن نہیں ہے کیونکہ کوئی بھی لیڈر، جو بلوچ محب وطن ہے یا اس قسم کا جھکاؤ رکھتا ہے، اسے مقبوضہ بلوچستان میں ریاستی دہشت گردی اور استحصال کے خلاف بولنے یا احتجاج کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ صرف جماعت اسلامی جیسی آرمی کی بی ٹیمیں استثنیٰ کے مزے لے رہی ہیں۔

Exit mobile version