جھل مگسی کے علاقے گدھا گاڑا میں مبینہ دوقبائل کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں لیویز فورس کے اہلکار سمیت تین افرادہلاک ہو گئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق لیویز فورس سمیت اعلیٰ ضلعی آفیسران نے موقع پر پہنچ کر حالات پر قابو پالیاتاہم کشیدگی بدستور جاری ہے۔
لیویز فورس کے مطابق جھل مگسی کے علاقے میں کلے آباد گدھا گارا برڑو اور بدھ قبائل کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں ایک لیویز اہلکار عبدالفتاح سمیت لعل جان بدھ اور ان کا ساتھی ہلاک ہوگئے۔
فائرنگ باعث پورے علاقے میں خوف و حراس پھیل گیا۔
واقع کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس اور ضلعی آفیسران موقع پر پہنچ کر حالات پر قابو پالیا،تاہم کشیدگی بدستور جاری ہے۔
واقع کے بارے میں لیویزفورس مذید تحقیقات کررہی ہے۔