Site icon Daily Sangar

کوئٹہ : قرنطینہ میں ڈیوٹی نہ دینے پر 13 ڈاکٹروں کیخلاف کارروائی کی سفارش

بلوچستان حکومت نے کوئٹہ کے قرنطینہ سینٹر میں ڈیوٹی سرانجام نہ دینے والے 13 ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کرنے کی سفارش کردی۔

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں بلوچستان کے 13 ڈاکٹروں نے کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں کورونا وائرس کے مشتبہ افراد کے لیے قائم قرنطینہ سینٹر میں ڈیوٹی دینے سے انکار کردیا تھا۔

محکمہ صحت بلوچستان نے قرنطینہ سینٹر میں ڈیوٹی سرانجام نہ دینے والے ان 13 ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی کرنے کی سفارش کی ہے۔

محکمہ صحت نے اپنے مراسلے میں سفارش کی ہے کہ بیڈ ایکٹ کے تحت 4 لیڈی اور 9 میل ڈاکٹروں کو شوکاز جاری کیے جائیں۔

دوسری جانب کوئٹہ میں قائم قرنطینہ مرکز میں ایران سےآنے والے افراد کی کورونا وائرس کے حوالے سے اسکریننگ جاری ہے۔

محکمہ صحت بلوچستان کے حکام کے مطابق قرنطینہ مرکز میں ایران سےآنے والے تمام افراد کی اسکریننگ کی جارہی ہے اور اس کے علاوہ مشتبہ افراد کے جسم کا درجہ حرارت چیک کرنے کے ساتھ ٹیسٹ بھی کیے جارہے ہیں۔

Exit mobile version