Site icon Daily Sangar

بی ایس او کا مرکزی کونسل سیشن اختتام پذیر، چنگیز بلوچ مرکزی چیئرمین منتخب

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا بائیسواں قومی کونسل سیشن بیادِ شہید ہانی بلوچ 26 تا 27 نومبر شال میں کامیابی سے اختتام پذیر ہوا۔

سیشن کی صدارت چیئرمین ظریف رند نے کی۔

سیکریٹری رپورٹ، بین الاقوامی و قومی تناظر، تنظیمی امور اور آئندہ کے لائحہ عمل کے ایجنڈوں پر سیر حاصل بحث ہوئی اور مستقبل کے اہداف طے کیئے گئے۔

بائیسویں قومی کونسل سیشن میں نئی قیادت کا انتخاب کیا گیا جسکے مطابق مرکزی چیئرمین چنگیز بلوچ، سینئر وائس چیئرمین جیئند بلوچ، جونیئر وائس چیئرمین شمس بلوچ، سیکریٹری جنرل اورنگزیب بلوچ، سینئر جوائنٹ سیکریٹری خلیفہ بلوچ، جونیئر جوائنٹ سیکریٹری شیرباز بلوچ جبکہ سیکریٹری اطلاعات فرید مینگل منتخب ہوئے۔

نومنتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری آج (28 نومبر) کوئٹہ پریس کلب میں ہوگی۔ اور رات 9 بجے نوری نصیر خان آڈیٹوریم میں آشوبی دیوان منعقد ہوگا۔

Exit mobile version