Site icon Daily Sangar

مند میں پاکستانی فوج پر دو حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے ضلع کیچ میں پاکستانی فورسزپر حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری بیان میں کہا ہے 29اکتوبرکو مند کے علاقے سنگستان میں قائم چوکی پر اسنائپر حملے میں ایک فوجی کوہلاک کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ 30اکتوبرکی شام مند کے علاقے شیپچار میں سرحد پر باڑ لگانے والے پاکستانی سیکورٹی فورسزپر حملہ کیا جس سے فورسزکو بھاری جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

Exit mobile version