Site icon Daily Sangar

سرمچار نودان بلوچ کو شہادت پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، یو بی اے

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کوجاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز خاران اور نوشکی کے درمیانی علاقے بڈو کہور سوماری سینکری کورکی اور سیاہ لوپ کے مقام پر قابض دشمن نے علاقائی ڈیتھ اسکواڈ کے ساتھ ملکر آپریشن شروع کیا۔

مذکورہ آپریشن میں قابض فورسز کو فضائی مدد بھی حاصل تھی۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچ سرمچاروں نے قابض فورسز کے پیش قدمی کو روکنے کیلئے دوبدو جھڑپ شروع ہوگئی جو طویل ہوگئی۔

مزار بلوچ نے کہا کہ جھڑپ کے دوران تنظیمی ساتھی سنگت نودان بادینی عرف حمل بلوچ جام شہادت نوش کر کے وطن کے دفاع میں امر ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ سنگت نودان بادینی گزشتہ ایک سال سے یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے پلیٹ فارم سے قابض دشمن کے خلاف برسرپیکار تھا۔

ترجمان نے کہا کہ سنگت نودان بادینی ولد کامریڈ حمید بادینی سکنہ نوشکی کو تنظیم کی جانب سے اس کی عظیم قربانی پر خراج تحسین پیش کیا جاتاہے۔

Exit mobile version