Site icon Daily Sangar

لاپتہ افراد کی بازیا بی کیلئے گوادر میں بھی کیمپ قائم

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے رواں مہینے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والے نوجوانوں کی عدم بازیابی کے خلاف احتجاجی کمیپ قائم کیا گیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے عارف در محمد، عادل نبی بخش، عبدالمطلب اور محمد حسن کے لواحقین نے جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکریٹری ہدایت الرحمان کی قیادت میں گوادر پریس کلب کے سامنے احتجاجی کمیپ قائم کیا۔

اس موقع پر لواحقین نے اپنے پیاروں کی عدم بازیابی کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاپتہ افراد کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے اور غمزدہ خاندانوں کو انصاف فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ بغیر کسی جرم کے لوگوں کو لاپتہ کرنا سب سے بڑا جرم ہے اور لاپتہ کرنے والے اداروں پر ایف آئی آر درج کیا جائے جو لوگوں کو لاپتہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب ہمارے پیاروں کو ریاستی اداروں نے گرفتار کرکے لاپتہ کردیا تو ہمیں کہا تھا کہ جلد انہیں رہا کیا جائے گا لیکن اب انکے بارے میں ہمیں کچھ معلومات فراہم نہیں دیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم بارہا کہتے آرہے ہیں کہ اگر وہ مجرم ہیں تو قانون کے مطابق انہیں سزا دی جائے۔

لواحقین نے پاکستانی اداروں سے اپیل کی ہے کہ انکے پیاروں کو فوری طور پر بحفاظت بازیاب کیا جائے۔

Exit mobile version