Site icon Daily Sangar

ضلع آواران: پاکستانی فورسز نے 13 سالہ بچے کو حراست بعد لاپتہ کردیا

ضلع آواران کے علاقے پیراندر میں پاکستانی فوج کا آپریشن ایک بچے کے اغوا کی اطلاعات
پیراندر فورسز کا آپریشن ایک 13 سالہ بچے کو فورسز اپنے ساتھ لے گئے

ضلع آواران سے آمدہ اطلاعات کے مطابق پاکستانی فوج نے پیراندر میں آبادی پر پیر کی صبح دھاوا بول کر دن بھر آبادی کو محصور کرنے کے ساتھ خواتین و بچوں کو حراساں کیا۔

دوران آپریشن فورسز نے ایک تیرہ سالہ بچے کو حراست میں لے کر اپنے ساتھ لے گئے، مقامی ذرائع کے مطابق فورسز نے خواتین و بچوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ گھروں میں موجود تمام اشیاء کا صفایا کردیا اور فورسز نے لوگوں کو اپنا آبائی علاقہ خالی نہ کرنے پر مزید تشدد و خواتین کو اغوا کرنے کی دھمکی بھی دی۔

ضلع آواران میں شام سے مواصلاتی نظام کی بندش سے فورسز ہاتھوں لاپتہ ہونے والے بچے کے نام و دیگر نقصانات کے بارے میں رسائی میں دشواری ہے

Exit mobile version