Site icon Daily Sangar

طالبان ایک دہشتگرد تنظیم ہے،اسکی مواد کی اپلوڈنگ کی اجازت نہیں، فیس بک

سوشل میڈیا نیٹ ورک فیس بک نے اپنے ایک بیان میں تصدیق کیاہے کہ وہ طالبان کو ایک دہشت گرد تنظیم تصور کرتا ہے اور اسی لیے وہ اپنے پلیٹ فارم پر ان کی جانب سے مواد اپلوڈ کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

کمپنی کے مطابق انھوں نے افغان شہریوں پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی ہے جو طالبان کی حمایت میں پوسٹ کیے گئے مواد کی نشاندہی کر کے اسے ہٹانے کا کام کر رہی ہے۔

اس پالیسی کا اطلاق فیس بک کے دیگر پلیٹ فارمز مثلاً انسٹا گرام اور واٹس ایپ پر بھی ہوگا۔

واضح رہے کہ اطلاعات کے مطابق طالبان آپس میں رابطہ رکھنے کے لیے واٹس ایپ کا استعمال کرتے ہیں۔

Exit mobile version