Site icon Daily Sangar

بلوچ مہاجرین کی تحفظ کیلئے آن لائن مہم چلائی جائے گی، بی این ایم

بلوچ نیشنل موومنٹ کے ترجمان نے کہا ہے کہ افغانستان میں مقیم عالمی اداروں کی تحفظ و امداد سے محروم بلوچ مہاجرین کی تحفظ اور مدد کی اپیل کے لیے کل ایک آن لائن مہم چلائی جائے گی۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچ مہاجرین کی سب سے بڑی تعداد افغانستان میں مقیم ہے لیکن تاحال انہیں کسی بھی عالمی ادارہ بشمول اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) کی جانب سے تحفظ و سہولت میسر نہیں ہے۔ افغانستان کی غیر یقینی اور خانی جنگی کی سی صورت حال سے پناہ گزین مزید پریشان اور عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ ایسے میں اقوام متحدہ سمیت مہذب ممالک کا انسانی فرض بنتا ہے کہ بلوچ مہاجرین کی تحفظ اور ری سٹلمنٹ کے لیے آگے بڑھیں۔

انہوں نے کہا اس مقصد کے لیے بلوچستان کے وقت کے مطابق کل شام 5بجے تا10بجے ایک آن لائن مہم کا انعقاد کیا جائے گا جس میں تمام انسان دوست لوگوں سے بھرپور حصہ لینے کی اپیل کی جاتی ہے۔ہیش ٹیگ ذیل میں دی گئی ہے۔

Exit mobile version