Site icon Daily Sangar

پنجگور،تربت،کولواہ پاکستانی فوجی چوکیوں پر حملے جانی نقصان کی اطلاعات

چودہ اگست کی تیاریوں میں مصروف پاکستانی فورسز پر حملوں میں تیزی آئی ہے،گزشتہ شب پنجگور،تربت،کولواہ میں پاکستانی فورسز پر حملے ہوئے ہیں۔

ضلع کیچ کے مرکزی شہرتربت اور پنجگور میں پاکستانی فوجی چوکیوں پر دستی بموں سے حملہ کیا گیا۔پنجگور میں رخشان کور کے پل پر قائم فوجی چوکی پر دستی بم پھینکا گیا جو چوکی کے اندر گرا۔ اس حملے کے بعد فوجی اہلکاروں نے کھجور کے جھنڈ میں فائرنگ کی اور مارٹر کے گولے داغے۔

تربت شہر کے علاقے سنگانی سر کے ہسپتال میتگ (محلہ) میں قائم پاکستانی فوج کی چوکی پر دستی بم سے حملہ کیا گیا جو چوکی کے اندر گر کر پھٹ گیا۔حملے کے بعد پاکستانی فوج نے آبادی کی طرف فائرنگ کی فوج کی جوابی فائرنگ میں تاحال کسی نقصان کی اطلاع نہیں۔

کولواہ کے علاقے آشال میں کاشت کور کے مقام پر سی پیک لنک روڈ کی حفاظت کے لیے قائم چیک پوسٹ پر مسلح افراد کا حملہ، حملے میں پاکستانی فوج کو جانی نقصان کی اطلاعات ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستانی فوج پر بلوچ سرمچاروں کے حملوں میں تیزی آئی ہے،اور مقبوضہ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں ان پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

Exit mobile version