Site icon Daily Sangar

پاکستانی مقبوضہ کشمیر: حکومتی وزیر کوالیکشن پر اثر انداز ہونا مہنگا پڑ گیا، ا نڈوں سے استقبال

پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں وفاقی وزیربرائے امور کشمیر علی امین گنڈا پور کی انڈوں اور ٹماٹروں سے استقبال کیا گیاجس کے ردعمل پر انہوں نے فائرنگ کی۔

پاکستان کی سول حکومت اور عسکری اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے جموں کشمیر کے الیکشن میں وفاقی وزیر برائے امور کشمیر علی امین گنڈا پور کو کشمیر کے الیکشن ہائی جیک کرنے اور عوام کو نیا لالی پاپ دینے کے لئے بھیجا گیا لیکن جموں کشمیر کی عوام نے علی امین گنڈا پور کو انڈوں اور ٹماٹروں سے استقبال کرکے مکمل مسترد کر دیا۔

عوام نے پی ٹی آئی گورنمنٹ اور عسکری اسٹیبلشمنٹ کے ناپاک عزائم کو بے نقاب کرتے ہوئے جگہ جگہ علی امین کی آمد پہ جوتوں، گندے انڈوں اور ٹماٹروں سے استقبال کیا۔

ہیجرہ کے مقام حکومتی وزیر اور اس کے قافلے کو شدید مذمت کا سامنا رہا۔

ہیجرہ کی عوام نے علی امین کی آمد پہ احجاجی مظاہرہ کیا جس میں علی امین کے پتلے بنائے گے۔ جبکہ باغ میں موصوف کا استقبال جوتوں سے کیا گیا۔

مظفرآباد میں گندے انڈوں اور ٹماٹروں سے سواگت جبکہ چناری میں مشتعل عوام نے اس پر پتھراؤ کرکے اپنے غصے کا ظہارکیا۔ جس کے ردعمل پروزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پوراور اس کے گارڈ نے کشمیر ی عوام پہ فائرنگ کرتے رہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق جموں کشمیر کو تقسیم کرنے کی ناکام کوشش پاکستانی اسٹیبلشمنٹ اور ان کے حواریوں کو منہ کی کھانی پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کے عوام خود دار دلیر اور اپنی مٹی سے محبت کرنے والے لوگ ہیں وہ کسی کے ناپاک عزائم کو پورا نہیں ہونے دیں گے۔

Exit mobile version