Site icon Daily Sangar

افغان قیادت کا دورہ امریکا وقت کا ضیاع ہے، طالبان

طالبان کے دوحہ میں قائم سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین کے مطابق افغان امن عمل میں تیزی لانے اور افغانستان کے مسئلے کے حل کے سلسلے میں ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کو رواں ہفتے دوحہ آنا تھا۔ تاہم انہوں نے اس اہم موقع پر دورہ امریکہ کو ترجیح دی۔

سہیل شاہین نے کہا کہ موجودہ افغان حکومت کو افغانستان کے مسئلے کو پُرامن طریقے سے حل کرنے کے بجائے اپنے اقتدار کو دوام دینے میں زیادہ دلچسپی ہے۔

وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ افغان قیادت پر یہ واضح کر چکے ہیں کہ اگر افغان قیادت ان کے ساتھ مستقبل میں اسلامی نظام کے قیام پر اتفاق کریں تو طالبان جنگ بندی کے لیے تیار ہیں۔

ان کے بقول، افغان حکومت طالبان کی جانب سے جنگ بندی کی صورت میں اپنی حکومت کا دورانیہ مکمل کرنا چاہتی ہے۔

Exit mobile version