Site icon Daily Sangar

کوئٹہ: پاکستانی فورسز نے تین افراد کو حراست بعد لاپتہ کر دیا ہے

کوئٹہ سے پاکستانی فورسز نے تین افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جس کے بعد ان کے حوالے سے تاحال کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکی ہے۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے کوئٹہ میں ہزار گنجی کے مقام سے تین افراد منظور ولد غنی خان لانگانی، بوزو خان ولد نذر علی لانگانی اور نبل جتوئی کو حراست میں لاکر لاپتہ کردیا۔لاپتہ بوزو خان ہزار گنجی میں دکانداری کرتا تھا جبکہ نبل جتوئی چوکیداری کرتا تھا۔

بوزو خان کو اس سے قبل بھی ہرنائی سے ان کے بھائی میرا خان کے ہمراہ لاپتہ کیا گیا تھا جن کو پانچ سال بعد رہا گیا جبکہ ان کا بھائی رہا نہیں ہوسکا تھا تاہم بوزا خان کو ایک دفعہ پھر لاپتہ کیا گیا ہے۔

مذکورہ افراد کے لواحقین ان کی جبری گمشدگی پر تشویش کا اظہار کررہے ہیں۔ سی ٹی ڈی کی جانب سے جعلی مقابلوں میں پہلے سے زیر حراست افراد کے قتل کے واقعات کے بعد لاپتہ افراد کے لواحقین کے تشویش میں اضافہ ہوا ہے۔

Exit mobile version