Site icon Daily Sangar

ضلع کیچ:پاکستانی ڈیتھ اسکواڈ کے ہاتھوں دو بچے لاپتہ

پاکستانی فوج کی ڈیتھ اسکواڈ نے ضلع کیچ کے علاقے تمپ، دازن سے دو بچوں کو اغوا کرنے کے بعد فورسز کے حوالے کر دیا ہے۔

ضلع کیچ سے آمدہ اطلاعات کے مطابق27 اپریل کی رات کو مقامی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے اسماعیل ولد داد کریم، سکنہ دازن اور منہاب ولد علی سکنہ دازن کو منگل کی رات اغوا کر لیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق نادل عرف نادلوک،منیر عرف منیروک،ظہور عرف ظہورک کی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے منگل کی رات دونوں بچوں کو اغوا کیا،اور خدشہ ہے کہ انکو پاکستانی فوج کے حوالہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ منہاب ولد علی کو دو دفعہ پہلے بھی لاپتہ کیا گیا تھا، اور شدید تشدد کے بعد بازیاب ہوا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق ریاستی قائم کردہ ڈیتھ اسکواڈ کے کارندے سماجی برائیوں کے ساتھ بلوچ فرزندوں کی اغوا اور انھیں پاکستانی فورسز کے حوالے کرنے میں اہم کردار ہیں،جنھیں پارلیمانی سیاست کرنے والے ریاستی معاون کاروں کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔

Exit mobile version