Site icon Daily Sangar

پروم میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ نے پروم،سیئکی بازار میں پاکستان فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے پروم میں دو فوجی اہلکاروں کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات سرمچاروں نے ضلع پنجگور کے علاقے پروم میں سیئکی بازار میں پاکستان فوج کی ایک گاڑی کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس سے دو اہلکار موقع پر ہلاک اور دو شدید زخمی ہوئے۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ قابض فوج کی دو گاڑیاں تھیں جس میں ایک گاڑی سیئکی بازار میں رکی جس پر اسی وقت سرمچاروں نے حملہ کیا۔ دو فوجی اہلکار گاڑی کے باہر کھڑے تھے جو موقع پر ہلاک ہوئے جبکہ گاڑی میں سوار دو اہلکار بشدید زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قابض فوج پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے

Exit mobile version