Site icon Daily Sangar

سامی آرمی کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں،بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے فوجی کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ پیر کی صبح چھ بجے سرمچاروں نے ضلع کیچ کے علاقے سامی میں فوجی کیمپ پر مارٹر گولوں سے حملہ کیا۔ یہ ایک نئی کیمپ ہے جو چین پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) پر دو مہینے سے قائم ہے۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ سرمچاروں نے فوجی کیمپ پر آٹھ مارٹر گولے فائر کئے، جو کیمپ کے اندر جا گرے۔ اس سے قابض فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان اْٹھانا پڑا ہے۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

Exit mobile version