Site icon Daily Sangar

جبری گمشدگی انسانیت کے خلاف ایک جرم ہے۔ رحیم بلوچ ایڈووکیٹ

بلوچ آزادی پسند رہنمارحیم بلوچ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ جبری گمشدگی انسانیت کے خلاف ایک جرم ہے۔
بی ایس او کے سابق چئیرمین،بلوچ نیشنل موؤمنٹ کے سابق مرکزی سیکریٹری جنرل اور دانشور رحیم بلوچ ایڈووکیٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹیوٹر پر اپنے ایک ٹیوٹ میں کہا ہے کہ

جبری گمشدگی انسانیت کے خلاف ایک جرم ہے اور وائس فار بلوچ مِسنگ پرسنز اس جرم کے خاتمے اور لاپتہ افراد کی رہائی کا مطالبہ کرتا ہے لیکن پاکستانی سرکار، اس سلسلے میں اقوام متحدہ کے متعلقہ فورمز سے وعدوں کے باوجود جبری گمشدگیوں کو ختم کرنے سے انکار کرتی ہے۔ وائس فار بلوچ مِسنگ پرسنز کے ساتھ کھڑے رہنا ہے۔

گزشتہ روز ڈی چوک میں لاپتہ بلوچ لواحقین کے دھرنے حوالے انہوں نے اپنے ایک اور ٹیوٹ میں کہا تھا کہ

وائس فاربلوچ میسنگ پرسنز کا ڈی چوک اسلام آباد پر دھرنا صرف میسنگ پرسنز کی رہائی کا مطالبہ کرتا ہے لیکن عمران خان کی انتظامیہ ان کے جائز مطالبے پر پورا اترنے کو تیار نہیں ہے۔ یہ لاقانونیت کی حد کو ظاہر کرتا ہے، یہ ناکام ریاستوں کی ایک اہم خصوصیت ہے، جو پاکستان میں غالب ہے۔

Exit mobile version