Site icon Daily Sangar

بھارت: کسانوں کا فصلوں کو آگ لگانے و 40لاکھ ٹریکٹر لیکر نئی دہلی جانیکا اعلان

بھارت میں زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کا احتجاج جاری ہے۔

راجستھان میں کسانوں نے بڑے بڑے جلسے منعقد کئے، ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

کاشتکاروں کی پنچائیت سے خطاب کرتے ہوئے کسان رہنما راکیش ٹیکیٹ نے کہا کہ مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو کھڑی فصل کو آگ لگا دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 40 لاکھ ٹریکٹر پھر دلی لے کر جائیں گے۔

سرکار کی نیت سے زیادہ کاشتکاروں کے ارادے مضبوط ہیں۔

لوگوں کا کہنا تھا کہ گندم کٹائی کے دوران بھی دھرنے جاری رہیں گے۔

واضح رہے بھارت میں کسانوں کا احتجاج گزشتہ برس اگست سے جاری ہے، کسان رہنماﺅں کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کسانوں کے معاشی حقوق چھین کر صنعتکاروں کو نوازنا چاہتی ہے۔

لیکن بعض ذرائع کہتے ہیں کہ اصل میں کسانوں کی اس تحریک میں کسان کم اورزیادہ تر بے پاری شامل ہیں اور یہ پے پاریون کی تحریک ہے جومودی سرکار کی زرعی قوانین کو اپنے بے پار کیلئے ایک بڑا خطرہ سمجھتے ہیںجو بالکل درست ہے لیکن زرعی قوانین اصل کسانوں کیلئے بہت ہی سود مند ہے ۔

Exit mobile version