Site icon Daily Sangar

کولواہ،کیلکور فوجی آپریشن جاری،گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ

کولواہ اور کیلکور میں فوجی آپریشن، حاجی آبادزیارت فوجی محاصرے میں کولواہ میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ

ضلع کیچ سے آمدہ اطلاعات کے مطابق پاکستانی فوج جو گزشتہ روز گیشکور،ہیکان پہاڑی سلسلوں میں داخل ہوئی تھی آج فوج نے کیل کور میں آپریشن کو وسعت دیتے ہوئے پہاڑی علاقوں میں داخل ہوئی ہے۔کولواہ کے مختلف پہاڑی سلسلوں میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ کی بھی اطلاعات ہیں۔

جبکہ تازہ اطلاعات کے مطابق پاکستانی فوج نے کیلکور میں حاجی آباد زیارت،(ذگر خانہ) کو محاصرے میں لے کر وہاں فوج کی بڑی تعداد جمع ہو گئی ہے، واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اسی زیارت پر پاکستانی زمینی فوج اور گن شپ ہیلی کاپٹروں نے شیلنگ کر کے دس عام بلوچوں کو شہید کیا تھا۔

مواصلاتی نظام کے نہ ہونے کی وجہ سے اس حوالے مزید تفصیلات آنا باقی ہیں

Exit mobile version