Site icon Daily Sangar

بولان:پاکستانی فوجی آپریشن جاری، گھنٹوں تک مارٹر گولے فائر

بلوچستان کے علاقے بولان اور ہرنائی میں پاکستانی فورسز کی جانب سے فوجی آپریشن کا سلسلہ جارہی ہے۔ کئی علاقوں میں پیش قدمی جاری ہے جبکہ بڑی تعداد میں فورسز نے مارٹر گولے فائر کیئے ہیں۔
فوجی آپریشن کا آغاز گذشتہ روز ہوا تھا۔ پاکستانی فورسز شاہرگ، جمبرو، جھالاوان اور میڑداری سمیت گردونواح میں پیش قدمی کررہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق قبل ازیں مذکورہ علاقوں اور گردنواح میں پاکستانی فورسز کی جانب سے متعدد مارٹر گولے فائر کیئے۔ مارٹر گولے فائر کرنے کا آغاز صبح آٹھ بجے سے ہوا جو رات گئے تک جاری رہا، مارٹر گولے مختلف اطراف میں فائر کیئے گئے

خیال رہے مذکورہ علاقوں میں بلوچ اور پشتون اقوام آباد ہیں جو بنیادی طور پر مالداری کے پیشے سے وابسطہ ہیں۔

خیال رہے گذشتہ دنوں پاکستانی فورسز کی جانب بولان کے علاقے سارو اور گردنواح میں آپریشن کی گئی اس دوران فورسز نے ککی وڈھ کے مقام سے دینار مزارانی کو ان کے دو بیٹوں کے ہمراہ حراست میں لیکر لاپتہ کردیا جس کے حوالے سے تاحال کوئی معلومات نہیں مل سکی ہے۔

گذشتہ سال کے اواخر میں بھی بولان اور ہرنائی میں پڑے پیمانے پر آپریشن کی گئی تھی جس میں شاہرگ سے لوگوں کی جبری گمشدگی اور دیگر علاقوں میں گھروں اور جنگلات کو نذر آتش کرنے کی خبریں موصول ہوئی تھی۔

Exit mobile version