Site icon Daily Sangar

ڈاکٹر منان کی قیادت کے نتیجے میں آزادی پسند اتحاد کی طرف گامزن ہیں، اختر ندیم

بلوچ آزادی پسند رہنما اختر ندیم بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ “ٹوئٹر” پراپنے ایک ٹویٹ میں شہید ڈاکٹر منان بلوچ کی شہادت کی پانچویں برسی کے مناسبت سے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ

شہید ڈاکٹر منان نے سیاسی جدوجہد کے لئے تبلیغ کے ساتھ ساتھ بلوچوں اور دیگر مظلوم اقوام کے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی کہ آزادی کیلئے ان کے جوانوں کی قربانیوں اور قیمتی وقت کی ضرورت ہے۔ ان کی محنت اور قیادت کے نتیجے میں، آج تمام آزادی پسند اتحاد کی طرف گامزن ہیں۔

واضع رہے کہ ڈاکٹر منان بلوچ کو تیس جنوری دو ہزار سولہ کو ایک تنظیمی دورے کے دوران پاکستانی فوج نے مستونگ میں ساتھیوں سمیت بی این ایم کے ایک ممبر کے گھر میں گھس کر گولیوں سے بون کر شہید کیا۔

بی این ایم کے مطابق مستونگ میں بی این ایم کے سینئر ممبر اشرف بلوچ کے مہمان خانے میں انہیں معروف قلمکار بابو نوروز، اشرف بلوچ اور اس کے بھائی حنیف بلوچ اور ساجد بلوچ کے ساتھ شہید کیا گیا۔

Exit mobile version