سترہ سالہ آٹھویں جماعت کا طالب علم پچھلے دو دنوں سے لاپتہ ہے
تفصیلات کے مطابق سترہ سالہ بشیر احمد جو انٹرنیشل پبلک اسکول ڈھوک کالا خان روالپنڈی میں آٹھویں جماعت کا طالبعلم ہے اور خضدار کا رہائشی ہے گذشتہ دو دنوں سے لاپتہ ہے
بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما ثناء بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں اس حوالے سے کہا ہے کہ بشیر احمد، جو سترہ سال کا ہے بلوچستان خضدار کا رہائشی ہے اور انٹرنیشنل پبلک اسکول ڈھوک کہالا خان راولپنڈی میں آٹھویں جماعت کا طالب علم ہے جو پچھلے دو دنوں سے لاپتہ ہے
واضح رہے کہ بلوچستان میں لاپتہ افراد کا معاملہ سنگین صورت حال اختیار کرچکا ہے اور بلوچستان میں اکثر لاپتہ افراد کے معاملے میں بلوچ قوم پرست جماعتیں الزام عائد کرتے ہیں کہ لوگوں کو پاکستانی فوج اور خفیہ ایجنسیاں حراست میں لے کر لاپتہ کرتی ہیں اور لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے کوشاں تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز پچھلے ایک دہائی سے سراپااحتجاج ہے ۔