Site icon Daily Sangar

آواران کے مغربی پہاڑوں میں پاکستانی فوج داخل

پاکستانی فوج ضلع آواران کے مغربی پہاڑوں میں داخل ہو چکی ہے،آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔

آواران سے نمائندہ سنگر نے تازہ اطلاع دی ہے کہ گیشکور اور مالار آواران کی جانب سے پاکستان کی آرمی علاقائی لوگوں کی اونٹ گدھے اور چھوٹی گاڑیاں چھیننے بعد ان علاقوں سے مغربی پہاڑوں میں داخل ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ ان پہاڑوں میں منگل کے روز سے خونخوار جنگی ہیلی کاپٹر آگ اور آہن برسا رہے ہیں۔ان پہاڑوں کے بیچ کیلکوراور حاجی پیر زیارت کا علاقہ آجاتا ہے اور حاجی پیر کے درگاہ پر منگل کی شام ہیلی کاپٹروں نے شیلئنگ کی تھی جہاں درگاہ میں قریبی علاقوں سے آئے ہوئے افراد کے علاوہ درگاہ کے منجار محمد مراد سمیت 8 افراد شہید ہوئے تھے۔ جن میں ایک خاتون بھی شامل تھی۔

اس حوالے مزید تفصیل آنا باقی ہے۔

Exit mobile version