ہرنائی : آئی ای ڈی دھماکہ، پاکستانی فوجی گاڑی تباہ، 13 اہلکار ہلاک یا زخمی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ کے مقام ساجو میں ہونے والے ایک طاقتور دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) دھماکے کے نتیجے میں پاکستانی فوج کی ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس حملے میں کم از کم 13 سیکیورٹی اہلکاروں کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

اب تک اس واقعہ کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے البتہ ماضی میں فورسز پر اس طرح کے حملوں کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں۔

Share This Article