تربت: مسلح افراد کی ناکہ بندی، 7 افراد کی گرفتاری ، 2 کی ہلاکت کی اطلاعات

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے کلاتک میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے تربت مند روڈ پر ناکہ بندی کے دوران ایک گاڑی سے 7 افراد کو اتار کر اپنے ساتھ لے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

دوسری جانب پولیس نے دعویٰ کیا ہے مسلح افراد جن 7 افراد کو گاڑی سے اتارکر اپنے ساتھ لے گئے وہ مزدورہیں جن میں 4 پنجابی اور 3 پشتون شامل ہیں۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ اغواکے بعد ایک مغوی کو مار دیا گیاہے جس کی لاش سورگ بازار کلاتک سے برآمد ہوئی، جبکہ دیگر 6 تاحال لاپتا ہیں۔

پولیس کے دعوے کے مطابق واقعے کے دوران فائرنگ سے جاوید نامی ایک راہ گیر بھی ہلاک ہو گیا۔

واقعے کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، جبکہ مغویان کی تلاش جاری ہے۔

اب تک کسی تنظیم نے اس واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز کلاتک سے یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ بڑی تعداد میں مسلح افراد نے ایک شاہراہ کو بلاک کر دیا تھا اور گاڑیوں کی تلاشی لی تھی۔

مقامی ذرائع نے دعویٰ تھا کہ اس واقعے کے دوران پاکستانی سیکیورٹی فوج بھی پر حملہ کیا گیا، جس میں جانی نقصان کی اطلاعات رپورٹ ہوئیں۔اورمقامی لوگوں نے علاقے میں شدید فائرنگ کی آوازیں بھی سنیں۔

ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ مسلح گروپ نے ایک کواڈ کاپٹر کو تباہ کر دیا، کئی غیر مقامی افراد کو حراست میں لے لیاتھا ، اور ایک لیویز پوسٹ کو تباہ کرنے سے پہلے اس کا کنٹرول بھی اپنے ہاتھ میں لے لیاتھا۔

Share This Article