ایران: کردش فریڈم پارٹی نے بلوچ احتجاجی تحریک کی حمایت کردی

0
380

ایران میں مغربی بلوچستان کے شہر زاہدان میں کردش فریڈم پارٹی نے بلوچ احتجاجی تحریک کی حمایت کردی۔

مشرقی کردستان میں قائم کردش فریڈم پارٹی (PAK) کرد قوم پرستوں نے بلوچ احتجاجی تحریک کی مکمل حمایت کا اعلان کیاہے۔

واضع رہے کہ گذشتہ روز نماز جمعہ کے بعد مقامی افراد نے زاہدان کے مرکزی جیل کے سامنے مظاہرہ کیا، جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی تھی ذرائع کے مطابق مظاہرہ ایرانی فوج کے ایک آفیسر کے خلاف ہورہا تھا جنہوں نے مغربی بلوچستان کے ساحلی شہر چابہار میں ایک بلوچ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

پہلے روز مشتعل عوام وفورسزمیں جھڑپوں کے دوران انٹیلی جنس چیف سمیت 19مظاہرین کی ہلاکت اور 20 کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی تھی۔

ان جاری مظاہروں میں فورسز کی فائرنگ سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد42تک پہنچ گئی ہے۔

مقامی ذرائع نے42افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے مکمل تفصیلات جاری کردیں۔جس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں حمزہ نارویی فرزند محمد، عبدالرحمن بلوچ خوا فرزند شامی، محمد امین گمشادزئی فرزند عبدالحمید4، محمد رضا ادیب توتازئی فرزند سید محمد، احمد سرگلزئی، امین اللہ قلجائی، عمران بخش فرزند عبدالقیوم،یاسر ش بخش، اقبال شنوازی،ابوبکر فرزند کور، جلیل محمد زئی فرزند رحمن، حمید عیسیٰ زئی، نعمت اللہ کبدانی، حمید نارویی فرزند محمد علی، صمد شادوزئی فرزند شیر علی، محمد صدیق نارویی فرزند سراج الدین، لال محمد عالی زئی فرزند ظریف، حمزہ ناروی،ابوبکر علی زئی، عمر نوازی فرزند محمد شریف،: عبدالغفور نور براہوی، حمید نارویی، فرزاد ش بخش، محمد قلجائی، محمد ریگی، امیر حمزہ شنوازی، لال محمد آنشینی،بلال آنشینی، صلاح الدین گمشادزئی فرزند حاجی نعمت اللہ،ابراہیم گرگیج، احمدبخش، محمد اقبال شنوازی، محمد براہوی، محمد فاروق رخشانی، منصور رخشانی، لال محمد آنشینی، عبدالملک بخش، عمر شنوازی، علی اکبر حلقبگوش، یونس نارویی، جلیل رخشانی، محمد علی گمشادزئی شامل ہیں۔

دوسری جانب ایرانی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ مظاہرین مسلح تھے جنہوں نے مظاہروں کے دوران زاہدان میں 3 پولیس تھانوں پر حملہ کیا اور زاہدان کے دیگر مختلف 16 تھانوں پر مظاہرین کی جانب سے فائرنگ بھی کی گئی شہر کے کچھ علاقوں میں مظاہرین نے ٹائروں اور کچرے کے ڈبوں کو آگ لگا دی ہنگامہ خیز کارروائیوں کے تسلسل میں ایک فائر انجن، ایک ایمرجنسی اسٹیشن اور بعض دیگر مقامات کو آگ لگا دیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here